قلات: مسافر کوچ کی ٹکر سے کار سواردو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوس ناک حادثہ بینچہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور مسافر کوچ میں ٹکر سے کار میں سوار خاندان جان کی بازی ہار گیا۔لیویز حکام کے مطابق حادثے کے 4 زخمیوں اور 4 نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔لیویز حکام کے مطابق بدقسمت خاندان عید منانے کے لئے کراچی سے پشین جا رہا تھاجبکہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

14 − 3 =