سابق وفاقی وزیر کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد 3 ہفتے کیلئے ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 3 ہفتے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 + 2 =