سوات میں بچوں کی لڑائی پر اندھا دھند فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق، 3 افراد زخمی

سوات میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کے دوران 2 بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات کے علاقے بریکوٹ میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی جس پر ایک فریق نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مقتولین کے والد اور چچا کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا، تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five + six =