سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹک ٹاک پر فائرنگ کر کے دوسروں پر دھاک بٹھانے کی کوشش کرنیوالے ٹک ٹاکر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ملزم شاہزیب نے اسلحہ کی نمائش کرنے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی جس پر فردوس مارکیٹ چوکی کی پولیس حرکت میں آئی اور ملزم شاہزیب کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے شاہزیب سے پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three − 1 =