موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ،10 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

پولیس نے بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ ملزم سے ایک پسٹل اور 10 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں .تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے عمرکوٹ انسپکٹر خلیل کمہار اور انکی ٹیم نے عمرکوٹ ڈھورونارو روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ جان محمد سھتو کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل اور پانچ گولیاں برآمد ہوئیں ، ملزم کے قبضے سے مختلف شہروں اور دیگر اضلاع سے چوری کی گئی سات سی ڈی 70 موٹر سائیکلیں، 3 یونیک اور دیگر کمپنی کی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں ، ملزم اپنے دیگر ساتھیوں سمیت چوری کی موٹر سائیکلیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے،پولیس مقابلے کے دوران دیگر ملزمان فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم جان محمد سھتو اور دیگر مفرور ملزمان پر اقدامِ قتل، پولیس پر حملہ، آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ عمرکوٹ میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 − 3 =