لاہور میں فیکٹری سے ڈاکو کروڑوں کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکو فیکٹری میں اسلحے کے زور پر داخل ہوئے اور 2 افراد کو بندوق کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور 120 ٹن لوہا اور 5 ٹریکٹر ٹرالیاں لے کر فرار ہو گئے۔متعلقہ تھانے میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے، مقدمہ شہری علی مراد کی درخواست پر درج کیا گیا۔
