بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں ،یونیورسٹی کے باہر عید پر بھی مظاہرہ

بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر یونیورسٹی کے باہر عید پر بھی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی اوردیگر عملے نے شرکت کی۔”جنگ ” کے مطابق پروفیسر کلیم نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کو 4 میں سے ایک ماہ کی تنخواہ ملی، وہ قرضوں میں چلی گئی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے یونیورسٹی کا مالی بحران حل اور 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔رکن صوبائی اسمبلی آغا عمر احمد زئی نے مظاہرے میں شریک ہو کر اظہار یکجہتی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

thirteen − six =