لاہور میں راستہ نہ دینے پر 2 گروپوں میں جھگڑا، گولیاں چل گئیں

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں راستہ نہ دینے کے جھگڑے پر گولیاں چل گئیں ، 2 گروپوں کے جھگڑے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں راستہ نہ دینے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے جھگڑے میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 − six =