Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برطانیہ میں دوران پرواز ایک شخص نے ساتھی مسافر پر حملہ کردیا

برطانیہ میں دوران پرواز ساتھی مسافر پر حملہ کرنے والے ایک شخص کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ یہ ایزی جیٹ کی پرواز تھی، جو پیرس سے برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پہنچی تھی۔ پرواز کے لینڈ کرنے سے قبل ہی عملے نے پولیس کو طیارے میں پرتشدد کارروائی کی رپورٹ کی۔پولیس پرواز کے لینڈ کرتے ہی طیارے میں گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ 42سالہ ملزم نے ایک ساتھی مسافر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور روکنے کی کوشش پر عملے کے افراد کو بھی پیٹا۔ ایزی جیٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دوران پرواز تشدد کا ایک غیرمعمولی واقعہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eight + 18 =