یو اے ای آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

یو اے ای( سٹار ایشیا نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی متمول ترین ریاست دبئی کےشعبہ سیاحت کی کارکردگی میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے، جس کےباعث غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

مقامی میڈیا نےمحکمہ سیاحت کےحوالے سے بتایا کہ اس سال کےابتدائی چار ماہ کےدوران60 لاکھ سےزیادہ غیرملکی سیاح دبئی آئے۔یہ تعداد گزشتہ سال کےابتدائی چار ماہ کےمقابلے میں18 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان
محکمہ سیاحت کےمطابق اس عرصہ کےدوران سب سےزیادہ سیاح بھارت سےآئے جن کی تعداد آٹھ لاکھ چھ ہزار سےزیادہ ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں