Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف سریز سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹر اعظم خان پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے اعظم خان کو 10 دن کے لئے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد قومی بیٹر اب نیشنل اکیڈمی میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 لاہور میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں