پنجاب حکومت گندم خریداری سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نا کر سکی

پنجاب حکومت نے گندم خریداری سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جب کہ کسانوں نے اس حوالے سے حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔رپورٹ کے مطا بق پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم خریداری سے متعلق کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گندم خریداری کے معاملے پر آج وزرا کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہو گا، اجلاس کے بعد کسانوں سے اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب کسان بچاو تنظیم کے رہنما سلطان جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے پاسکو ہدف بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ پنجاب حکومت بھی اسی طرز کا اعلان جلد کرے گی۔کسان رہنما نے پنجاب حکومت کو اس حوالے سے (آج) پیر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیر تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوا تو ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں