گورنر خیبرپختونخوا کی نواز شریف سے ملاقات

خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔رپورٹ کے مطابق حاجی غلام علی نے لاہور میں جاتی امرا پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حاجی غلام علی نے نواز شریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں مریم نواز سے بھی گورنر خیبر پختونخوا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی عوام کی خدمت کی لگن قابلِ تحسین ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان شااللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لئے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three + twenty =