سٹیٹ بینک نے مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی کے اعداد و شمار جاری کردیے

سٹیٹ بینک نے مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی کے اعداد و شمار جاری کردیے.ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے ٹی بلز کے ذریعے 252.9 ارب روپے اکٹھے کیے، 3 ,6 اور 12 ماہ کے ٹی بلز 300 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں فروخت کیے گئے، 3، 6، اور 12 ماہ کے لیے کٹ آف پیداوار 21.66 فیصد، 21.38 فیصد، اور 20.89 فیصد پر برقرار رہیں، مجموعی پیش کردہ رقم 890.18 ارب روپے رہی، 3 ماہ کے لیے 385.18 ارب روپے، 6 ماہ کے لیے 148.58 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، 12 ماہ کے لیے 356.42 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ سٹیٹ بینک نے 3 ماہ کے لیے 45.06 ارب روپے اور 6 ماہ کے لیے 7.73 ارب روپے قبول کیے، مرکزی بینک نے 12 ماہ کیلئے 137.47 ارب روپے کی بولیاں قبول کیں، سٹیٹ بینک نے غیر مسابقتی نیلامی سے 62.65 ارب روپے حاصل کیے۔سٹیٹ بینک نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کے ذریعے 193.55 ارب روپے اکٹھے کیے، 280 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5 اور 10 سال کیلئے فلوٹنگ ریٹ پی آئی بی فروخت ہوئے، 5 سالہ ششماہی بانڈز کے لیے کٹ آف پرائس 95.91 روپے اور 10 سال کیلئے 93.83 روپے تھی، ششماہی بانڈز کیلئے 357.5 ارب روپے اور سہ ماہی بانڈز کیلئے 1.895 ارب روپے کی بولیاں موصول، سٹیٹ بینک نے صرف ششماہی بانڈز کیلئے 193.54 ارب روپے قبول کیے، مسابقتی بولیوں سے 179.95 ارب روپے حاصل کیے گئے، غیر مسابقتی بولیوں کے ذریعے 13.596 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں