تاخیر دولہے کو لے ڈوبی، دلہن کا صاف انکار، ہرجانہ دینا پڑگیا

بھارتی ریاست بہار کے کاٹہار ضلع میں دلہن نے اس وقت شادی سے ہی انکار کر دیا جب دولہے کے گھر والے تو آگئے تاہم دلہے میاں تاخیر سے پہنچے۔صورتحال اس وقت مزید گھمبیر ہوگئی جب دلہن نے دولہے کو نشے میں دھت دیکھا.بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کاٹیہار کی دلہن اور اس کے گھر والوں نے دلہے کی تاخیر سے آنے کی وجہ سے دلہن کے سسرال والوں کو ہال میں ہی قید کر لیا، باراتیوں کا موقف تھا کہ دلہے کے تاخیر سےآنے کی وجہ سے رسومات نہیں ہو پائیں اور ہمیں نقصان ہوا ہے جبکہ دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں سے بطور ہرجانہ چار لاکھ بھارتی روپے کی ڈیمانڈ بھی کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست بہار کے کرسیلہ گاؤں میں پیش ایا ہے جہاں دلہے میاں جن کا تعلق ضلع بگل پور کے سلطان گنج سے ہے۔ دولہے کو اپنی ہی شادی میں تاخیر سے آنا مہنگا پڑ گیا۔دوسری جانب لڑکی والوں نے ہال بک کرا کر رکھا تھا اورآدھی رات تک دلہے والے بارات لے کر نہ آئے جس کے بعد دلہن منیشاہ کماری کے گھر والوں نے دلہے کی تلاش شروع کر دی کچھ ہی دیر بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ منجیت چوہدری کار میں بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے۔صورتحال اس وقت مزید گھمبیر ہو گئی جب منیشاہ نے منجیت چوہری کی حالت کو دیکھا جس کے بعد دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا دلہن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ منجیت نے شراب کا نشہ کیا ہوا تھا جس کے بعد دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے گھر والوں کو ہال ہی میں قید کر لیا اور بطور ہرجانہ چار لاکھ روپیہ ادا کرنے تک جانے نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں