خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبہ بھرمیں 5 سالوں کے دوران مزید ایک ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق بلین ٹری سونامی، 10 بلین ٹری سونامی کے بعد اب بلین ٹری سونامی پلس کیلیے اقدامات شروع کردیئے گئے ، خیبر پختونخوا ایکو ٹورازم کا سکوپ بڑھانے پر بھی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضم شدہ اضلاع میں بھی مزید شجرکاری کیلیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات شروع کردیئے گئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اس اقدام سے خیبرپختونخوا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں بھی نمایاں کمی آسکے گی، نجی نرسریوں سے بھی پودوں کا حصول شجرکاری مہمات کا حصہ ہونگے۔ ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق اس حوالے سے سرکاری نرسریوں میں پودے کاشت کرنیکے لئے فارسٹ ڈویژن کواحکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، بلین ٹری سونامی پلس سیصوبے کے جنگلاتی رقبے میں اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 10 بلین ٹری منصوبہ 19 ارب روپے میں مکمل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × 5 =