کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔
ہنڈرڈانڈیکس 1244 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 902 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،248 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 102 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 42 کروڑ 7 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ،سٹاک مارکیٹ میں 22 ارب سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 71ہزار986 جبکہ کم ترین سطح 70ہزار671 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں