سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلٰی سطح کا تجارتی وفد کل اتوار کو پاکستان پہنچے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق تجارتی وفد میں اہم شخصیات شامل ہیں جو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گے۔دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے مختلف شعبوں میں تجارتی تبادلہ ہو گا۔واضح رہے کہ سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں جن کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اجلاس کو سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کے اعلیٰ سطح کے وفد کے آئندہ چند روز میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
