لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی،چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان ایک شہری کی درخواست پر 6 مئی کو سماعت کریں گے۔عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواستگزار کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کا سیاسی بنیادوں پر تقرر کیا جاتا ہے،سیاسی تقرریوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کی حیثیت متنازعہ ہو چکی،ان تقرریوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے کرائے گئے الیکشن پر تنقید ہو رہی ہے۔
