مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، متنازعہ ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول ’ڈیپ فیک‘ کا شکار ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چند روز قبل مریم نواز نے خواتین پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پنجاب پولیس کی وردی بھی زیب تن کی، وردی میں ملبوس ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور سلیوٹ کرتے مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جس پر مختلف تبصرے بھی دیکھنے کو ملے تھے لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک میوزک پر دو لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے،یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty + fourteen =