لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور میں جلسے کےحوالے سےتیاریاں جاری ہیں، سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےجلسے کی تیاریوں کے لیےٹکٹ ہولڈرزکا ہنگامی اجلاس بلالیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ امیدواروں کا اجلاس کل شام ساڑھےپانچ بجےبلاول ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں جلسےکی تیاریوں اور پیپلز پارٹی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کی70ویں سالگرہ پر21جون کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔
پیپلز پارٹی کا جلسے کیلئےلبرٹی چوک یا موچی گیٹ سمیت دیگر مقامات پرغور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا بڑا بیان سامنے آگیا
جلسےمیں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔