اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججزکے خط سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ پڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس پرفاضل جج نے اضافی نوٹ خود پڑھ دیا۔رپورٹ کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کو گزشتہ سماعت کا حکمنامہ پڑھنے کی ہدایت کی.اٹارنی جنرل کو جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ بھی پڑھنے کی ہدایت کی. چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ایک جج کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے وہ پڑھیں۔اٹارنی جنرل کو پڑھنے پردشوارپرجسٹس اطہر من اللہ نے خود اپنا نوٹ پڑھ دیا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ نوٹ میں لکھا ہے وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے وہ مطمئن کرے مداخلت نہیں،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہایہ بات اصل آرڈر کے پیراگراف 5میں بھی ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اس پیرا گراف میں صرف تجاویز مانگنے کی بات تھی۔
