غیر قانونی تجارت سے قومی خزانے کوسالانہ کتنے سو ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق ایک بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تجارت سے پاکستانی خزانےکو 700ارب روپے سے ذیادہ سالانہ نقصان پہنچ رہا اور قانون کے پابند سیکٹرزکی منافع کمانے کی صلاحیت ختم ہوتی جارہی ہے۔ غیر قانونی تجارت کی رقم کرپشن، کالے دھن کو سفید کرنے اور ٹیکس چوری کےلیے استعمال کی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ رپورٹ جیف ہارڈی نے مرتب کی ہے اور انہوں نے اس رپورٹ کی لانچنگ کے موقع پر اپنی رپورٹ ’’ ٹرانس نیشنل الائنس ٹو کمبیٹ الیسٹ ٹریڈ میں پالیسی سفارشات حکومت اور صنعت کو دی ہیں۔
