Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاکستان والی بال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

سنٹرل ایشئن والی بال ایسوسی ایشن والی بال لیگ کے لئے پاکستان والی بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جس میں سیٹرز میں کاشف نوید اور ولید خان شامل ہیں جبکہ بلاکرز میں ظہیر جٹ، مصور خان، حماد اور علی حیدر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطا بق آئوٹ سائیڈ ہٹرز میں عثمان فریاد علی، کپتان مراد جہان، فخر وٹو، اور آفاق خان شامل ہیں جبکہ اپوزٹ میں ایمل خان اور مراد وزیر شامل ہیں۔ لبرو ناصر علی اور یاسین ہیں۔ ٹورنامنٹ 11 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کے علاوہ ایران افغانستان ترکمانستان کرغستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں