تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون کو ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے گرفتارکیا، ملزمہ کا ساتھی اسی تعلیمی ادارے کی کینٹین میں ملازمت کرتا ہے، ملزمان نے یونیورسٹی کے طلباکومنشیات فروخت کرنیکا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم کے کمرے سے چرس، افیون اورآئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔ترجمان اے این ایف کیمطابق ملزمہ پشاور سے منشیات سمگل کر کے ملزم تک پہچاتی تھی۔گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ اور ملزم مانسہرہ کا رہنے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one + three =