فورلینڈ سفاری بھی لاکھوں روپے سستی ہوگئی

پاک سوزوکی، کیا لکی موٹرز اور چنگان موٹرز پاکستان کے بعد فورلینڈ سفاری کی قیمت میں بھی 4لاکھ روپے تک کی کمی کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنے فیس بک پیج پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10سیٹوں کی حامل سفاری کی قیمت میں 4لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس سے اس کی قیمت 39لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 35لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح کمپنی کی طرف سے 7سیٹوں کی حامل سفاری کی قیمت میں 3لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 37لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 34لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سفاری کے ان دونوں ماڈلز میں 1480سی سی،6سپیڈ ان لائن 4سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کی لمبائی 4200ملی میٹر، چوڑائی 1680ملی میٹر اور اونچائی 1965ملی میٹر ہے۔ اس گاڑی کی بکنگ جاری ہے اور کمپنی کی طرف سے گاڑی کی فوری ڈلیوری بھی دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں