Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

یو اے ای میں ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری آگئی

متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلانے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری ہے جس میں قوانین پر عمل کرنے والوں کو مفت پیٹرول کارڈز دیے جارہے ہیں۔ابوظبی میں مہم کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کرنے والوں کو پولیس نے انعامات بھی دیے۔ 10 مئی تک جاری رہنے والے اس مہم کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × four =