پنچاب کے بعد سندھ میں بھی پولیس سٹیشن میں خواجہ سراؤں کے توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا، کراچی میں چاکیواڑہ پولیس سٹیشن میں خواجہ سراؤں نے دھاوا بول دیا۔تفصیلات کے مطا بق شہر قائد کے پولیس سٹیشن پر خواجہ سراؤں کے دھاوا بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ستائیس فروری کا ہے، دکاندار اور خواجہ سراؤں میں تلخ کلامی کا واقعہ تھانے جا پہنچا تھا۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ دکاندار کے معافی مانگنے پر خواجہ سراؤں اور دکاندار میں راضی نامہ ہوگیا تھا۔
