پاکپتن میں واپڈا کی لاپرواہی محنت کش دیہاتی کے لاکھوں روپے کا نُقصان کرگئی، بجلی کی مین لائن گرنے کیوجہ سے غریب دیہاتی کے دو مویشی ہلاک ہوگئے.پاکپتن کے گاؤں 76 ڈی میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے، دیہاتی کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکاروں کو کئی بار نوٹس میں دینے کے باوجود کسی نے ایک نہ سُنی،واپڈا عملے کی نااہلی کی وجہ سے آج زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوگیا ہوں، محنت کش نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مُطالبہ کردیا.
