آئی ایم ایف کی نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف

آئی ایم ایف کی جانب سے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف گئی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے موجودہ حکومت کو نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کی سفارش کی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نگران دور حکومت میں قرضے کم کرنے کے اقدامات کیے گیے، نگران حکومت نے سیاسی نقصان کی پرواہ کیے بغیر معاشی اقدامات کیے۔،نگران حکومت نے پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی، نگران حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث بیرونی آمدن بحال ہوئی، نئی حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ قرضوں کو کم کرنے کے لیے نگران دور کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے، نگران حکومت نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات شروع کیے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نگران دور میں ایف بی آر کی آٹومیشن کا منصوبہ شروع ہوا، ملکی آمدن بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں،ملکی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے رابطے مضبوط کیے جائیں، قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر بجٹ سے انحراف خطرناک ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں