علی امین گنڈا پور بطور چیف منسٹر ایکٹ کریں بطور “چیپ منسٹر ” نہیں : ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکا لب و لہجہ مناسب نہیں ہے، علی امین گنڈا پور بطور چیف منسٹر ایکٹ کریں بطور “چیپ منسٹر “ایکٹ نہ کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھی شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی باتیں سیاسی دہشتگردی ہیں، علی امین گنڈاپور مرکز کا کچھ نہیں بگاڑسکتے۔وزیراعلیٰ کے پی کی وفاق کو دھمکیاں ایسی ہی ہیں جیسے ایک ایس ایچ او، آئی جی کو ھمکیاں دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں