بھارتی مردوں میں بانجھ پن کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں میں زیادہ عمر میں جا کر شادی کرنے کا رجحان، جدید طرز زندگی، کھانے کی عادات اور آلودگی ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے مردوں میں جنسی کمزوری اور بانجھ پن جیسے عارضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کا ورزش نہ کرنا، ذہنی دبائو، موٹاپا، سگریٹ اور شراب نوشی کی لت اور جنسی تعلق سے لاحق ہونے والی بیماریاں بھی ان میں بانجھ پن کا سبب بن رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر مرد اپنی خوراک کو بہتر بنائیں، ورزش کو معمول بنا لیں، صحت مندانہ طرز زندگی اپنائیں تو بانجھ پن سے بچ سکتے ہیں۔
