برہان وانی کشمیریوں کیلئے عزم اور استقلال کی علامت ہے:مشعال ملک

حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شہید برہان الدین مظفر وانی کشمیریوں کیلئے عزم اور استقلال کی علامت ہے۔حریت رہنما مشعال ملک نے شہید برہان الدین مظفر وانی کے یوم شہادت پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برہان وانی کا لگایا پودا ایک تنا آور درخت بن رہا ہے، برہان وانی نے بڑی جرأت ،دلیری اور بہادری کے ساتھ غاصب بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔ برہان وانی نوجوان کشمیریوں کے لئے عزم اور استقلال کی علامت ہے، وانی نے انٹرنیٹ کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ حریت رہنما برہان وانی کی جدوجہد کشمیر کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، ، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج برہان وانی کا یوم شہادت منا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 + four =