بھارت میں ایک عجیب و غریب کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص کو ہر ہفتے سانپ کاٹ جاتا ہے اور وہ معجزانہ طور پر ہر بار زندہ بچ جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر فتح پور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ وکاس دوبے مبینہ طور پر 40 دنوں میں7 بار سانپ کے کاٹنے کا شکار ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ متاثرہ شخص وکاس نے اپنے علاج کیلئے مالی مدد مانگی ہے جس پر وکاس کو سرکاری ہسپتال سے مفت ویکسین حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ یہ بہت عجیب سی بات ہے کہ وکاس کو ہر ہفتے کے روز سانپ کاٹتا ہے اور وہ ہر ہفتے ایک ہی ہسپتال سے علاج کرواتا ہے، ایک ہی دن میں وہ ٹھیک ہوجاتا ہے جو بہت حیران کن بات ہے، اس پر معاملے کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جسے معاملے کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
