بانی پی ٹی آئی نے اداروں اور عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کیں،شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں اور عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کیں، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کئے گئے،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر کہاکہ پاکستان کو پیکج نہ دیا جائے۔نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان سے پہلے پیپلزپارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی۔ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی بھی حمایت کی تھی،صوبائی وزیر نے کہاکہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے،کیا پی ٹی آئی عدالت میں گئی کہ انہیں نشستیں ملنی چاہئے؟پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے،آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کے سوال پر شرجیل میمن نے کہاکہ جو آئین میں لکھا ہوا ہے وہ ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں