مخصوص نشستوں پرحلف لینے والے ممبران کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ، علیحدہ علیحدہ رٹ پٹیشن دائر کریں گے

قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران نے فیصلے پر نظرثانی کے لئے ذاتی طورپر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ممبران علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں ممبران موقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا، ان ممبران نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ان ممبران کو رٹ پٹیشن دائر کرنے کا حکم سیاسی جماعتوں نے دیا ہے، بظاہر ممبران ذاتی طورپررٹ دائرکریں گے لیکن انہیں پارٹیوں کی درپردہ حمایت حاصل ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف رٹ پٹیشن آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں یہ نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے جس پر (ن) لیگ نے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں