کراچی میں الیکٹرک اور ہابرڈ ڈیزل بسیں تیار کرنے کا فیصلہ

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کراچی میں الیکٹرک اور ہابرڈ ڈیزل بسیں تیار کرنے کا فیصلہ۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نجی کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں الیکٹرک اور ہابرڈ ڈیزل بسیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پلانٹ لگانے کا کام تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا اور کام اگلے سال مکمل ہو جائے گا،پلانٹ میں الیکٹر ک اور ہائبرڈ ڈیزل بسیں تیار کی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پلانٹ لگنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور زرمبادلہ بچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں