پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری پر وزارت داخلہ کی جانب سے بیان بھی سامنےآیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کیا،ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران رؤف حسن کو گرفتارکیا گیا۔ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
