میں قرآن پاک اور درود شریف پڑھ کر عدالت میں بیٹھتا ہوں،جسٹس طارق محمود جہانگیری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاہے کہ میں قرآن پاک اور درود شریف پڑھ کر عدالت میں بیٹھتا ہوں،جو جج غلط فیصلہ کرتا ہے اس پر اللہ کا قہر نازل ہوتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ کیسز کو ہینڈل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں،جج کو جتنی اچھی اسسٹنٹ دینگے فیصلہ لکھنے میں اتنی آسانی ہوگی،بعض اوقات معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کس کیس میں ججمنٹ ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ کیس کی تیاری کرنا بنیادی چیز ہے،میں وکالت کے دور میں بھی مکمل تیاری کرتا تھا، کئی بار رات کو نیند نہیں آتی کہ غلط فیصلہ نہ ہو جائے۔جج اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم بھی بار سے ہیں، بار کے مسائل حل ہونے چاہئیں،اسلام آباد کچہری میں ایک پھٹہ ہوتا تھا اس سے وکالت شروع کی،میں نے کبھی کسی کی سفارش نہیں کرائی،جسٹس طارق محمود جہانگیری کاکہناتھا کہ اللہ تعالیٰ خود راستہ کھولتا ہے آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا ،ہر جج کو حلف کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے،ہم عدل کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں،سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے وہاں انصاف ضرور ہوتا ہے،دنیا میں اگر کسی کو انصاف نہیں ملا تو اللہ نے ضرور کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں