Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھا دیا گیا

ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھا دیا گیا۔سندھ ریونیو بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ریسٹورنٹس میں کارڈز سے ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس میں دی جانے والی کمی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔اعلامیے میں وضاحت کی گئی کہ سندھ ریونیو بورڈ میں 17 سو ریسٹورنٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف 58 ریسٹورنٹس کو باقاعدہ طور پر 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق جن کا پی او ایس انوائسنگ سسٹم ایس آر بی کے ساتھ جڑا ہے اور جو سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز کے زمرے میں آتے ہیں۔ا ن سے 8 فیصد ایس ایس ٹی کو واپس لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

19 − 3 =