3بار گولڈ میڈل جیتنے والی گھڑسوار پیرس اولمپکس سے باہر

اولمپک مقابلوں میں 3 بار گولڈ میڈل جیتنے والے گھوڑے اور اس کی مالکن شارلوٹ ڈجارڈن کو اولپمک 2024 سے باہر کردیا گیا ہے۔برطانیہ کی ٹیم جی بی کی مشہور گھڑ سوار شارلوٹ ڈجارڈن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں تربیتی سیشن کے دوران گھوڑے کو بار بار کوڑے سے مار رہی تھیں۔ اس واقعے کے بعد جانوروں کے حقوق کی تنظیم پیٹا نے اولمپک کھیلوں سے تمام گھڑ سواری کے مقابلے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔39 سالہ ڈجارڈن نے لندن، ریو اور ٹوکیو اولمپکس میں 6 ڈریسیج میڈل جیتے تھے، انہیں پیرس میں ہونے والے اولمپکس گیمز سے باہر کر دیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند دن پہلے سامنے آیا ہے۔انہوں نے مجموعی طور پر 6 اولمپکس میڈل جیتے ہیں، جن میں 3 سونے، 2 چاندی اور ایک کانسی کا میڈل شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں