بپر جوائے، گجرات کے ساحلی اضلاع طوفانی بارشوں سے متاثر

گجرات(سٹار ایشیا نیوز)سمندری طوفان بپر جوائے سے بھارتی ریاست گجرات کےدرجن بھر ساحلی اضلاع طوفانی بارشوں اورہواؤں سےمتاثر ہوں گے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کیجانب سے گجرات میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کےمطابق 21ہزار کشتیاں کھڑی کردی گئی ہیں اور گجرات کی بندرگاہوں پرالرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں سمندر کی تیل تنصیبات سےلوگوں کو فوری واپس بلا لیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بپر جوائے نے سجاول میں اثر دکھانا شروع کر دیا
بھارتی حکام کاکہنا ہےکہ گجرات کےساحلی علاقوں میں امدادی ٹیموں کےاہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں