خراج تحسین, ویکس میوزیم

پیرس کے میوزیم نے سونے کا خصوصی سکہ جاری کر دیا ، شاہ رخ خان کے لیے اعزاز

’موسی گریوین‘ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایک ’ویکس میوزیم‘ ہے جو مختلف معروف اور تاریخی شخصیات کے ویکس ماڈلز(موم سے بنے پتلے) بنانے کے حوالے سے مشہور ہے۔گریویں میوزیم کی جانب سے شاہ رخ خان کی تصویر والے سکے کو میوزیم کے مخصوص سونے کے سکوں کے مجموعے میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کے اعزاز میں جاری ہونے والا یہ سکہ نہ صرف انڈیا میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اداکار کی مقبولیت کا ایک ثبوت ہے۔خبر کے مطابق یہ سکہ شاہ رخ خان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا ہے، تاہم یہ اعزاز کئی ساری وجوہات کی بناہ پر اہمیت کا حامل ہے۔میوزیم کی جانب سے سکہ جاری کر کے شاہ رخ خان کو دنیا بھر میں سے چنے گئے ان مخصوص سپر سٹارز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جن کو ان سے قبل کچھ اہم خصوصیات اور بڑے کارناموں کی وجہ سے سونے کے سکے جاری کیے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں