لاہور( سٹار ایشیا نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نےعسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کےمقدمےمیں سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کو شامل تفتیش ہونےکا حکم دےدیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اسد عمر کےخلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کےکیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نےاسد عمر کی عبوری ضمانت میں27جون تک توسیع کردی۔
سابق وفاقی وزیراسدعمر نےضمانتی مچلکے جمع کروا دیے۔
اسد عمرعبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونےپرعدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بپر جوائے، گجرات کے ساحلی اضلاع طوفانی بارشوں سے متاثر
انسداد دہشتگردی کی عدالت نےسماعت27 جون تک ملتوی کردی۔