حکومت کا مخصوص نشستوں سے متعلق قومی اسمبلی میں رد عمل کا فیصلہ

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت نے قومی اسمبلی میں ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عدالتی فیصلے کے خلاف پارلیمانی فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں عدالتی فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرائی جائے گی۔ ایوان میں پارلیمان کی بالادستی اور خودمختاری سے متعلق بحث بھی ہوگی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اہم قانون سازی بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں