کسٹم کورٹ لاہور میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت کسٹمز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلائٹ دبئی جارہی تھی کہ ملزمہ نے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی اپنے پاس چھپالی،ملزمہ سے مال مقدمہ اور دیگر تفتیش کرنا درکار ہے لہٰذا عدالت ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمہ آسیہ قربان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔کسٹم کورٹ کے جج نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔
