Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت میں ہاتھ کی 13 اور پاؤں کی 12 انگلیوں والے بچے کی پیدائش

بھارت میں ایک ایسے بچے کی پیدائش نے ڈاکٹرز کو چکرا کر رکھ دیا ہے، جہاں نومولود کی ہاتھ کی 13 اور پاؤں کی 12 انگلیاں موجود ہیں۔ بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع بگلکوٹے میں یہ حیران کن خبر سامنے آئی ہے، جہاں نومولود بچہ ہاتھ کی 13 اور ٹانگ کی 12 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔اس منفرد بچے کی پیدائش پر جہاں ڈاکٹرز حیران تھے وہیں والدین نے اسے خدا کی طرف سے تحفہ قرار دے دیا ہے۔نومولود بچے کے دائیں ہاتھ پر 6 انگلیاں موجود ہیں جبکہ بائیں ہاتھ پر 7 انگلیاں موجود ہیں، اسی طرح دونوں ٹانگوں پر 6،6، انگلیاں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 + four =