پشاور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز کی 21دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز کی راہدری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے درخواست کی سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ درخواست گزار گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی ہیں،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیاکہ درخواست گزار کیخلاف کیس کیا ہے ؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 9مئی واقعات کے کیسز ہیں،45ایف آئی آرز میں ضمانت کے باوجود چودھری بلال کو نہیں چھوڑ رہے ہیں،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری ضمانت دیتے ہیں ، درخواست گزار وہاں عدالت میں پیش ہو جائیں،عدالت نے چودھری بلال اعجاز کو 21دن کی راہداری ضمانت دیدی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments