Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لاہور میں لڑکی کو اسلحہ دکھا کر دوستی کرنے پر مجبور کرنے والا لڑکا گرفتار

لڑکی کو اسلحہ دکھا کر دوستی کے لیے مجبور کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم سے لڑکی کا چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا ، شہباز نامی شخص راہ گیر لڑکی کو اسلحہ دکھا کر دوستی کرنے پر مجبور کرتا تھا ، خاتون نے موبائل پر ویڈیو بنانے کی کوشش تو ملزم نے موبائل فون چھین لیا ، پولیس نے لڑکی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا ، مقدمہ درج کرکے ملزم سے لڑکی کو موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × 3 =