Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اداکار شہریار منور نے شادی کی خبروں سے متعلق وضاحت دے دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ حالیہ انٹرویو کے دوران شہریار منور نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرتا لیکن مداحوں سے یہی کہوں گا کہ آپ سب ہمارے لیے دعا کریں۔شہریار منور نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ میرے والدین بھی اس پر بہت خوش ہوں تاہم اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی ہوچکی ہے یا ہونے والی ہے اور یہ کہ ان کی دلہن کون ہیں۔یاد رہے کہ شہریار منور کی رواں برس کے آخر تک اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ شادی کی خبریں گرم ہیں تاہم دونوں جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔شہریار منور کی اس سے قبل مارچ 2019 میں ڈاکٹر ہالہ سومرو نامی لڑکی کے ساتھ منگنی ہوئی تھی لیکن 7 ماہ بعد ہی منگنی ٹوٹ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں